جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

شمعون عباسی ٹریفک حادثے سے بال بال بچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے نامور اداکار و ہدایت کار شمعون عباسی ہائی وے ایم 9 پر دورانِ سفر خطرناک ٹریفک حادثے بچ گئے۔

شمعون عباسی نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی اور کیپشن میں لکھا: ’گزشتہ رات ہائی وے ایم 9 پر بڑے ٹریفک حادثے سے بچ گئے، اللہ کا شکر ہے کہ کسی کو چوٹ نہیں آئی۔‘

اداکار و ہدایت کار نے مزید لکھا کہ دورانِ سفر گاڑی میں آگ لگنے والی تھی مگر خوش قسمتی سے اسے گھر تک پہنچانے میں کامیاب ہوا، واقعہ گاڑی کا بریک فیل ہو جانے کی وجہ سے پیش آیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شمعون عباسی کی گاڑی کے ٹائر سے سڑک پر رگڑ کھانے کی وجہ سے دھواں اٹھ رہا ہے۔

شمعون عباسی کے مداحوں سمیت اداکار فیصل قریشی نے حادثے سے بچ نکلنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔ فیصل قریشی نے ویڈیو پر لکھا: ’اللہ کا شکر ہے کہ کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا۔‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں