کراچی: لاہورہائیکورٹ میں "گو نواز گو” نعرے کیخلاف درخواست دائر ہونے پر قانونی ماہرین نے اپنےردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ عدالتوں کا مذاق بنا لیا گیا ہے ۔
معروف ماہر قانون اور تجزیہ کار ایس ایم ظفر کا کہنا تھا کہ پابندیاں لگانے کا کچھ فائدہ نہیں۔ نعروں سے روکیں گے تولوگوں کے جذبات غلط رخ اختیار کرلیں گے۔
تجزیہ کار فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالتوں کا مذاق بنا لیا گیا ہے اس طرح کی درخواستیں مسترد کردینی چاہیئں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اظہار رائے پر پابندیاں لگانے کا کوئی فائدہ نہیں۔
- Advertisement -
اس طرح کے نعرے سوشل میڈیا پر آنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست محض سستی شہرت حاصل کرنے کا ذریعہ ہے۔