جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

متروکہ وقف املاک بورڈ میں شیخ رشید کے خلاف تیز ترین سماعت کا فیصلہ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: متروکہ وقف املاک بورڈ میں شیخ رشید کے خلاف تیز ترین سماعت کا محفوظ فیصلہ جاری ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق متروکہ وقف املاک بورڈ میں شیخ رشید کے خلاف ہونے والی سماعت کے فیصلے میں قرار دیا گیا کہ لال حویلی سمیت 7 جائیدادوں پر شیخ رشید اور ان کا بھائی غیر قانونی طور پر قابض ہیں۔

فیصلے میں کہا گیا کہ شیخ رشید اور ان کے بھائی کو ریکارڈ پیش کرنے کے لیے متعدد مواقع دیے گئے، لیکن درخواست گزار بوہڑ بازار میں اراضی کا ریکارڈ اور نہ ہی کوئی مستند دستاویز پیش کر سکے۔

- Advertisement -

وقف املاک بورڈ نے فیصلے میں کہا کہ زیر قبضہ اراضی کی ٹرانسفر اور ریگولرائزیشن کی درخواست مسترد کی جاتی ہے، اور شیخ رشید اور ان کے بھائی کی زیر قبضہ اراضی واپس لینے کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔

شیخ رشید کو 7 روز کے اندر جائیداد خالی کرنے کی ہدایت، لال حویلی بھی شامل

فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ درخواست گزار کی استدعا پر ریکارڈ پیش کرنے کے لیے متعدد بار سماعت ملتوی کی گئی، لیکن وہ ریکارڈ پیش نہ کر سکے۔

متروکہ وقف املاک بورڈ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے ملک بھر میں وقف املاک واگزار کرانے کے احکامات ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں