جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

’زارہ کی پیدائش کے بعد صدف کو کس کی یاد آئی؟‘

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی ماڈل صدف کنول کا کہنا ہے کہ زارہ کی پیدائش کے بعد احساسات ہی بدل گئے ہیں۔

پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں اداکار شہروز سبزواری کی اہلیہ و ماڈل اداکارہ صدف کنول نے پھوپھو ندا ممتاز کے ساتھ شرکت کی اور بیٹی کی پیدائش کے بعد زندگی میں آنے والی تبدیلی سے متعلق گفتگو کی۔

انہوں نے بتایا کہ ’زارہ کی پیدائش کے بعد بہت اچھا محسوس کررہی ہیں اور اب ساری ماؤں کی عزت کرنے کا دل چاہتا ہے۔‘

- Advertisement -

صدف نے بتایا کہ ’اب میں اپنی والدہ کو روز فون کرتی ہوں اور ان کی خیریت دریافت کرتی ہوں پھر وہ کہتی ہیں کہ تم اتنی کال کیوں کررہی ہوں زہرا کو وقت دو۔‘

ندا ممتاز نے بتایا کہ ’جب صدف ایک سال کی تھی جب انہیں دیکھا تھا یہ بھی بڑی خوبصورت بچی تھیں۔‘

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ’جب زارا کی پیدائش ہوئی تو میں بیہوش تھی جب ہوش آیا تو زارہ کو دیکھتے ہی میں نے ’پاپا‘ کہا تھا کیونکہ وہ ابو سے بہت ملتی ہے۔‘

انہوں نے بتایا کہ ’شہروز نے مجھ سے کہا تھا کہ تم اسپتال میں یہ سب کررہی تھیں جبکہ مجھے کچھ یاد نہیں تھا۔‘

واضح رہے کہ شہروز سبزواری اور صدف کنول دو سال قبل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ان کی ایک بیٹی زارہ ہے جبکہ سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کی بیٹی کا نام نوریح شہروز ہے۔

سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کے درمیان شادی کے کچھ سال بعد علیحدگی ہوگئی تھی جس کے بعد شہروز نے صدف کنول سے دوسری شادی کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں