اشتہار

امریکا کا پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کی سیکیورٹی پر اظہارِ اطمینان

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکا نے پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کی سیکیورٹی پر اظہاراطمینان کرتے ہوئے کہا امریکا پر امن اور مستحکم پاکستان کا خواہاں رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے امریکی صدر بائیڈن کے بیان پر وضاحت دے دی۔

نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کی سیکیورٹی سے مطمئن ہیں ، پاکستان عالمی برادری سے اپنے وعدے پورے کر رہا ہے۔

- Advertisement -

ویدانت پٹیل کا کہنا تھا کہ امریکا کو پاکستان کی جوہری اثاثوں کی حفاظت کی صلاحیت اور عزم پر اعتماد ہے، پاکستان کیساتھ دوطرفہ تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہم ایک مضبوط شراکت داری کے رشتے میں بندھے ہوئے ہیں اور اس کو جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

امریکی ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا پرامن اورمستحکم پاکستان کاخواہاں رہا ہے کیونکہ محفوظ اور خوشحال پاکستان امریکا کے مفاد میں ہے، جس کے لیے امریکہ نے ہمیشہ تعاون کیا ہے۔

خیال رہے حال ہی میں پاکستانی وزیر خارجہ نے امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کی تھی جس میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بات ہوئی جبکہ قونصلر ڈیرک شولے نے کراچی اور اسلام آباد کا دورہ کیا تھا۔

اس کے علاوہ یو ایس ایڈ کی عہدیدار سمانتھا پاور نے بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں