جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

کراچی میں پرائیویٹ اسکول کی ہٹ دھرمی: اضافی فیس ادا نہ کرنے پر ننھی طالبہ کو کڑی سزا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ناظم آباد میں پرائیویٹ اسکول کی جانب سے اضافی فیس ادا نہ کرنے پر دوسری جماعت کی طالبہ کو سخت سزا دی جاتی رہی ، جس پر والد نے قانونی چارہ جوئی کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد میں پرائیویٹ اسکول انتظامیہ نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اضافی فیس ادا نہ کرنے پر معصوم بچی کو کڑی سزا دی۔

اسکول انتظامیہ نے دوسری جماعت کی طالبہ کے والد سے بدتمیزی بھی کی ، مزمل شاہ نامی شخص کا اسکول کے باہر احتجاج کیا۔

- Advertisement -

ننھی طالبہ ہدی نور نے بتایا کہ پہلے دن مجھے نام لے کر کہا بیگ لے کر باہر آجائیں اور بیگ پہن کر ایک ٹانگ پر کھڑا کردیا گیا۔

بچی نے مؤقف میں کہا کہ میں نے کہا مس ہمیں بیگ پہن کر مت کھڑا کروائیں، جس پر مس نے کہا نہیں ہم تم کو کھڑے کروائیں گے، دوسرے دن پھرمس نے بلایا اور کہا بیگ لے کر تیاری کرلو۔

طالبہ کے والد مزمل شاہ کا کہنا تھا کہ میری بیٹی تین سال سے اس اسکول میں پڑھتی ہے، بیٹی کی فیس امریکہ میں مقیم خاتون باقاعدگی سے بھرتی ہیں، اچانک سے اسکول کی جانب سے ایکسٹرا فیس لگادی گئی ہے۔

مزمل شاہ نے بتایا کہ ایک دن بیٹی گھر پر آئی تو لڑکھڑا کر گر پڑی، پتہ چلا دو دن سے میری بیٹی کو سخت سزا دے رہے ہیں، مجھے تو پتہ ہی نہیں تھا کیونکہ ہماری فیس خود ادا ہوتی ہے۔

والد کا کہنا تھا کہ اگر میری غلطی تھی بھی تو سزا مجھے دیتے بچی کو کیوں دی، میں اس معاملے پر قانونی چارہ جوئی کروں گا۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں