اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کی گرفتاری عدالتی اجازت سے مشروط کردی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایف آئی اے ہراسگی کیخلاف پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
درخواست پر سماعت جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کی ، درخواست گزار کی جانب سے فیصل چوہدری ایڈوکیٹ جبکہ وفاق کی جانب جواد ارسلان اور عظمت بشیر تارڑ عدالت میں پیش ہوئے۔
جسٹس طارق جہانگیری نے استفسار کیا کیا درخواست گزار کے خلاف کوئی ایف آئی آر درج ہے؟ جس پر وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار کا نہ ہی انکوائری میں نام ہے اور نہ ہی کوئی ایف آئی آر درج۔
عدالت نے مزید استفسار کیا کیا آپ درخواست گزار کو گرفتار کرنا چاہتے ہیں ؟ ایف آئی اے نے بتایا کہ اس انکوائری میں فی الحال درخواست گزارکی گرفتاری نہیں چاہیے۔
عدالت نے عمرایوب کی گرفتاری عدالتی اجازت سے مشروط کرتے ہوئے کہا ایف آئی اے جب گرفتاری چاہےگی توعدالت سے رجوع کرنا پڑے گا۔