لاہور: حکومت پنجاب نےاعلان کیا ہے کہ عید کے تینوں دن ٹیکسٹائل انڈسٹری کو بجلی فراہم نہیں کی جائےگی۔ عید کےتینوں دن گھریلو صارفین کو متواتربجلی فراہم کرنے کےلئے حکومت نےٹیکسٹائل انڈسٹری پر بجلی گرادی۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے عید کے تینوں دن ٹیکسٹائل انڈسٹری کی بجلی بند کرنے کا حکم دے دیاہے ۔ٹیکساٹل انڈسٹری کی پیر کی رات سے گیس بھی بند کردی جائے گی۔
حکومت کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد گھریلو صارفین کو عید کے موقع پر لوڈشیڈنگ سے نجات دلانا ہے۔ ٹیکسٹائل ملز مالکان نےحکومت کے اس اقدام کے خلاف عید کےبعد احتجاج کا اعلان کیاہے۔
مرکزی چیئرمین آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن ایس ایم تنویر نے کہا ہےکہ ٹیکسٹائل انڈسٹری برآمدات سے متعلق ہے۔ عید پر بجلی بند کرنے سے برآمدات کے آرڈر پورے نہیں ہوسکیں گےجس کے ملکی معیشت پرمنفی اثرات مرتب ہونےکا امکان ہے۔