پیر, مئی 13, 2024
اشتہار

فیٹف اجلاس :پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات روشن

اشتہار

حیرت انگیز

پیرس: ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں آج پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے کا جائزہ لیا جائے گا، پاکستان پرامید ہے کہ اب اس کا نام گرے لسٹ سے نکا ل دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ایف اےٹی ایف کا 2روزہ اجلاس آج سے پیرس میں ہوگا، اجلاس میں دوسرے امور کے علاوہ پاکستان کا نام گرے لسٹ سےنکالنےکا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پرامیدہےکہ اب پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکا ل دیا جائے گا، فیٹف وفدپاکستان کا دورہ کر کے ایکشن پرعمل درآمد کا جائزہ لے چکا ہے، پاکستان فیٹف اور ایشیا پیسفک گروپ کیطرف سے دیے گئے تمام نکات پرعمل کرچکا ہے۔

- Advertisement -

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کانام2018میں گرے لسٹ میں ڈالا گیا تھا اور پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی طرف سے 27نکات پرعمل کے لئے ایکشن پلان دیا گیا ، بعد ازاں پاکستان کو مزید 7 نقاط پر عمل درآمد کا کہا گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ان نکات پرعمل کرکےاعلی ٰ سیاسی سطح پرعملدرآمدکاروڈمیپ دےچکاہے اوت ان نکات پر عمل کا جائزہ لینے کے لئے فیٹف کا15 رکنی وفد پاکستان کا دورہ کر چکا ہے۔

وفدکی رپورٹ کی روشنی میں پاکستان پرامید ہے نام گرے لسٹ سے نکال دیا جائے گا۔

ایف اے ٹی ایف کا کہنا ہے کہ اجلاس میں 206 بین الاقومی تنظیموں کے وفود سمیت انٹرپول،آئی ایم ایف ،عالمی بینک کا وفد بھی شرکت کرے گا۔

ایف اے ٹی ایف نے مزید بتایا کہ اجلاس میں بین الاقوامی فنانشل نظام کودرپیش خطرات کا جائزہ لیا جائے گا، مانیٹرنگ کے نظام کا جائزہ لیا جائے گا۔

ایف اے ٹی ایف کے ساتھ اقوام متحدہ کےاہداف بھی حاصل کیےگئےہیں، اقوام متحدہ کی طرف سےکالعدم کی گئی جماعتوں پر پابندی لگائی گئی، اقوام متحدہ کی لسٹ کے مطابق کالعدم جماعتوں،عہدیداروں پر پابندی عائد کی گئی،ذرائع

منی لانڈرنگ کے خاتمے کے لیے جدید ترین قانون سازی کی گئی، فیٹف کی شرط پر سونے،زیورات اورپراپرٹی کے لین دین کودستاویزی بنایا گیا۔

ایف اے ٹی ایف کے صدر ٹی راجا کمار 21 اکتوبر کو نیوز کانفرنس کریں گے ، فیٹف صدرکی نیوزکانفرنس میں پاکستان کوگرے لسٹ سے نکالنے کا اعلان ہوسکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں