اشتہار

3 ماہ میں 20 لاکھ سے زائد عمرہ ویزے جاری ہوئے

اشتہار

حیرت انگیز

وزارتِ حج وعمرہ سعودی عرب کا کہنا ہے کہ رواں اسلامی سال کے ابتدائی 3 ماہ میں دنیا کے 176 ممالک میں 20 لاکھ سے زائد عمرہ ویزے جاری کیے گئے ہیں۔

وزارت حج و عمرہ کے مطابق ان 20 لاکھ سے زائد عمرہ ویزہ میں سب سے زیادہ انڈونیشیا، پاکستان، ترکیہ اور بھارتی عازمین عمرہ کو ویزے جارے کیے گئے اس کے علاوہ عراق اور آذربائیجان کے زائرین عمرہ کو بھی بڑی تعداد میں ویزے جاری کیے گئے۔

ترجمان حرمین شریفین کے مطابق رواں اسلامی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران مسجد نبوی میں نماز ادا کرنے اور جانے کا شرف حاصل کرنے والوں کی تعداد 40 ملین سے زائد ہے۔

- Advertisement -

ترجمان کا کہنا ہے کہ خادم حرمین شریفین کی ہدایات کے مطابق عمرہ زائرین کو مناسک کی ادائیگی کے دوران آرام، سکون، سلامتی اور حفاظت سمیت بہترین سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں