اشتہار

تحریک انصاف نے توشہ خان کیس کا فیصلہ عمران خان کےخلاف آنے پر احتجاج کی کال دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور/کراچی : تحریک انصاف نے توشہ خان کیس کا فیصلہ عمران خان کےخلاف آنے پر احتجاج کی کال دے دی۔

تفصیلات کے مطابق توشہ خان کیس کا فیصلہ عمران خان کے خلاف آنے کی صورت میں تحریک انصاف نے احتجاج کا فیصلہ کرلیا۔

پی ٹی آئی پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات نے فیصلہ خلاف آنے کی صورت میں احتجاج کی کال دے دی، 6مقامات پر احتجاج کی کال دی گئی۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ عزیز بھٹی ٹاؤن اور واہگہ ٹاؤن سے تعلق رکھنے والے کارکن رنگ روڈ پراحتجاج کریں گے۔

علامہ اقبال ٹاؤن سے تعلق رکھنے والی تنظیم ٹھوکر نیاز بیگ ، راوی ٹاؤن و شالیمار ٹاؤن کے کارکنان شاہدرہ کے قریب اور سمن آباد اور داتا گنج بخش ٹاؤن کے کارکنان بابوصابو پر احتجاج کریں گے۔

نشتر ٹاؤن ،گلبرگ ٹاؤن کے کارکنان فیروز پور روڈ پر اور والٹن ٹاؤن ،کینٹ ٹاون سے تعلق رکھنے والے کارکنان کا بھٹہ چوک پر احتجاج ہوگا۔

صدر پاکستان تحریک انصاف لاہورشیخ امتیاز محمود کا کہنا ہے کہ تمام ورکرزقریبی احتجاج پر پہنچیں گے

دوسری جانب پی ٹی آئی کراچی نے بھی کارکنوں کوہنگامی طورپرانصاف ہاؤس طلب کرلیا، تحریک انصاف کراچی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عمران خان کیخلاف فیصلہ آنےکی صورت میں الیکشن کمیشن کےباہراحتجاج ہوگا۔

رہنما علی زیدی نے پیغام میں کہا ہے کہ تمام ورکرز،سپورٹرزاورعمران خان کےٹائیگرزآج دوپہر2بجےانصاف ہاؤس پہنچیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں