اشتہار

ٹی 20 ورلڈکپ: زمبابوے نے سپر 12 مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

ہوبارٹ: زمبابوے نے اسکاٹ لینڈ کو شکست دیتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اسکاٹ لینڈ کی جانب سے دیا گیا 133 رنز کا ہدف زمبابوے نے 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، کپتان گریک ایرون نے 58 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو سپر 12 مرحلے تک پہنچایا، سکندر رضا بھی 40 رنز بناکر نمایاں رہے۔

اسکاٹ لینڈ کی جانب سے جوش ڈیوی نے 2 جبکہ بریڈ وہیل، مارک واٹ اور مائیکل لیسک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کا سفر تمام، آئرلینڈ کی سپر 12 مرحلے میں رسائی

زمبابوے کی فتح کے ساتھ ہی ٹی 20 ورلڈکپ کی لائن اپ مکمل ہوگئی ہے، زمبابوے نے گروپ بی میں جگہ بنائی ، جہاں پاکستان، انڈیا، بنگلہ دیش، نیدرلینڈ، جنوبی افریقا موجود ہیں،زمبابوے اور پاکستان کے درمیان مقابلہ27اکتوبر کو ہوگا۔

اس سے قبل آئرلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 9 وکٹوں سے با آسانی شکست دے کر سپر 12 مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

گروپ اے میں بھی دو ٹیمیں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیل کر شامل ہوئیں، جن میں آئرلینڈ اور سری لنکا شامل ہیں، حیران کن طور پر دو بار کی ورلڈ چیمپئن ویسٹ انڈیز میگا ایونٹ کے لئے کوالیفائی نہ کرسکی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں