اشتہار

مریض کو پلیٹلیٹس کی جگہ ‘جوس’ کی ڈرپ لگادی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارت میں آئے روز انسانی زندگی کی توہین کی جاتی ہے کھبی دلت شخص کے نام پر تو کبھی مسلم ہونے کی پاداش میں مگر حالیہ واقعے نے تو انسانیت کو ہی شرما دیا ہے۔

افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ بھارتی شہر لکھنؤ میں پیش آیا، جہاں نجی اسپتال میں ڈینگی کے مریض کو پلیٹلیٹس کی جگہ موسمبی کے جوس کی ڈرپ لگادی گئی جس کے نتیجے میں بتیس سالہ مریض زندگی کی بازی ہارگیا۔

مریض کے لواحقین نے بتایا کہ مریض کو بذریعہ ڈرپ ‘پلازما’ چڑھایا گیا، جس کے بعد مریض کی حالت غیر ہوئی تو اہل خانہ نے فوری طور پر مریض کو دوسرے اسپتال منتقل کیا جہاں انکشاف ہوا کہ مریض کو لگائے پلازما نہیں بلکہ موسمبی کا جوس تھا۔

- Advertisement -

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انتظامیہ حرکت میں آئی اور اسپتال سیل کردیا جبکہ اتر پردیش کے نائب وزیراعلیٰ نے معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یونانی لوگ وزن کیسے کم کرتے ہیں؟ جانئے

میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی ابتدائی تحقیقات میں اسپتال عملے کی کوتاہی کا انکشاف ہوا،مریض کے اہل خانہ نے مودی حکومت سے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں