اشتہار

کیا ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کا ’ٹپو‘ واپس آ رہا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارت کے مشہور مزاحیہ ڈرامہ سیریل ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ میں ’ٹپو‘ کا کردار نبھانے والے اداکار بھاویہ گاندھی کی پروجیکٹ میں واپسی کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔

14 سال قبل شروع ہونے والا ڈرامہ ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ اب بھی جاری ہے تاہم گزشتہ کچھ وقت سے اس کے شائقین کے لیے اچھی خبریں نہیں آ رہیں۔

مزید پڑھیں: ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کے نئے ’تارک مہتا‘ سامنے آگئے

- Advertisement -

بھاویہ گاندھی کے چھوڑ جانے کے بعد ’ٹپو‘ کا کردار اداکار راج انادکٹ نے نبھایا اور کچھ ہی وقت بعد ان کی ڈرامے میں ’ببیتا‘ کا کردار نبھانے والی منمن دتہ کے ساتھ معاشقے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

پانچ سال تک پروجیکٹ کا حصہ رہنے کے بعد راج انادکٹ نے بھی اس سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد بھاویہ گاندھی کی واپسی کی قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں۔

بھاویہ گاندھی نے واپسی کی خبروں کو غلط قرار دے دیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ سچ نہیں محض افواہیں ہیں، میں دوبارہ ڈرامے کا حصہ نہیں بن رہا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں