تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

تھانہ سیکرٹریٹ میں اقدام قتل کا مقدمہ درج، عمران خان ملزم نامزد

دارالحکومت اسلام آناد کے تھانہ سیکرٹریٹ میں اقدام قتل سمیت پانچ دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان بھی ملزم نامزد ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہنواز رانجھا پر الیکشن کمیشن دفتر کے باہر حملے کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمے میں اعانت جرم کی دفعہ میں عمران خان بھی ملزم نامزد ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق ’میں قومی اسمبلی ممبر توشہ خانہ کیس میں بطور مدعی پیش ہوا۔ توشہ خانہ کیس میں فیصلہ عمران خان کے خلاف آیا۔ الیکشن کمیشن سے باہر نکلا تو پی ٹی آئی کی قیادت کی ایما پر مجھ پر قاتلانہ حملہ ہوا۔‘

درخواست گزار نے مزید بتایا کہ میری گاڑی پر حملہ کیا اور شیشے توڑ کر اندر گھسنے کی کوشش کی گئی۔

شاہنواز رانجھا کی جانب سے اندراج مقدمے کی درخواست گزشتہ روز جمع کروائی گئی تھی۔ درخواست میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ مجھ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا اور گولی قریب سے گزری، پی ٹی آئی کی قیادت کی ایما پر سب کچھ کیا گیا، میری گاڑی کا شیشہ توڑ کر اندر داخل ہونے کی کوشش کی گئی، پی ٹی آئی کے کچھ لوگ پولیس نے گرفتار بھی کیے ہیں۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے درخواست میں استدعا کی تھی کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

Comments

- Advertisement -