اشتہار

’ہوسکتا ہے کہ لانگ مارچ اسی ہفتے ہوجائے‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ہوسکتا ہے لانگ مارچ اسی ہفتے ہو جائے۔

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پی ٹی آئی کے مجوزہ لانگ مارچ کے حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کیا ہے۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ گوروں سے آزادی کے بعد اب گوروں کے غلاموں سے نجات کا وقت آچکا ہے، حقیقی آزادی کے لیے مارچ اب لازم ہوچکا ہے، قوم تیاری رکھے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ قائد کے پاکستان کو بچانے کے لیے کپتان کی کال پر بھرپور باہر نکلنا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہوسکتا ہے لانگ مارچ اسی ہفتے، مارچ کے ساتھ ہی کرپشن اور لاقانونیت کے بت ہمیشہ کیلئے پاش پاش ہوجائیں گے۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں