تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پاکستانی حکومت کا ارشد شریف کے قتل سے متعلق حقائق جاننے کیلئے کینیا کی حکومت سے رابطہ

اسلام آباد : وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکومت ارشد شریف کے قتل سے متعلق حقائق جاننے کیلئے کینیا کی حکومت سے رابطے میں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے صحافی ارشد شریف کے قتل پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ارشد شریف کا قتل ناقابل یقین اورانتہائی صدمے کا باعث ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ صحافی ارشد شریف کا قتل صحافی برادری کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے، ارشدشریف کے قتل پر لواحقین،صحافی برادری ،مداحوں سےتعزیت کرتا ہوں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ وزارت خارجہ کینیا کے حکام سے رابطے میں ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اینکر ارشدشریف کے قتل پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ کینیا میں ارشد شریف کےساتھ پیش آنے والا واقعہ افسوسناک ہے، واقعے سے متعلق حقائق جاننے کیلئے کینیا کی حکومت سے رابطے میں ہیں۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نیروبی میں پاکستانی سفارتخانہ ارشد شریف معاملےپرمعاونت کررہا ہے، غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر شریک ہیں۔

خیال رہے گذشتہ شپ اینکرپرسن ارشدشریف کینیا کے شہر نیروبی میں گولی لگنے سے شہید ہوگئے تھے۔

واقعہ نیروبی سے دو گھنٹے کے فاصلے پر واقع علاقے میں پیش آیا تاہم کینیا کی مقامی پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

Comments

- Advertisement -