اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

پی ایف یو جے کا ارشد شریف کے قتل کیخلاف سوگ کا اعلان، قاتلوں کو منظر عام پر لانے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یوجے) نے صحافی ارشد شریف کے قتل کیخلاف سوگ کا اعلان کرتے ہوئے قاتلوں کو منظر عام پر لانے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یوجے) نے اینکر پرسن ارشد شریف کے قتل کے خلاف 3 روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ارشد شریف کا قتل درد ناک واقعہ ہے۔

صدر پی ایف یو جے ورکرز پرویز شوکت نے کہا کہ کارکن 3 دن تک کالی پٹیاں باندھ کر تعزیتی اجلاس منعقد کرائیں۔

پی ایف یو جے نے حکومت سے قاتلوں کو منظر عام پر لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا انٹرنیشنل یونین آف جرنلسٹس تحقیقات میں کردار ادا کرے۔

صدرپی ایف یوجےافضل بٹ نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں کہا کہ پورا پاکستان دکھ کی کیفیت میں ہے، کینیا کا واقعہ ارشد شریف کا نہیں پاکستان میں صحافت کاقتل ہے۔

افضل بٹ کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کے قاتلوں کی گرفتاری تک صحافی برادری چین سے نہیں بیٹھے گی، تمام صحافتی تنظیمیں واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتی ہیں۔

صدرپی ایف یوجے نے مزید کہا کہ ارشد شریف اپنے پیشہ سے ذمہ داری کے ساتھ منسلک تھا، وہ انویسٹی گیٹنگ جرنلسٹ تھا، ارشد شریف ہمیشہ حق وسچ کی بات کرتا تھا۔

سیکریٹری جنرل پی ایف یوجےراناعظیم کی جانب سے کہا گیا کہ ارشد شریف کے قتل کی صاف و شفاف تحقیقات ہونی چاہیے، ارشد شریف کے ساتھ کام کیا ، وہ خبر کو سمجھ کر بھیجتا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں