ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد چار وکٹوں سے شکست دی۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 159 رنز بنائے اور بھارت کو جیت کے لیے 160 رنز کا ہدف دیا، بھارتی ٹیم ہدف آخری گیند پر حاصل کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔
میچ میں نواز کی فل ٹاس کو امپائر کی جانب سے نو بال قرار دیا جانے کا فیصلہ متنازع بن گیا۔
سابق کرکٹرز اور شائقین کرکٹ کی جانب سے بھی اس نوبال پر آواز اٹھائی گئی اور کہا گیا کہ یہ نوبال نہیں تھی جبکہ فری ہٹ پر جب کوہلی بولڈ ہوئے تو بھارت نے تین رنز بنائے اسے بھی شائقین کی جانب سے ڈیڈ بال کہا گیا۔
سابق فاسٹ بولر محمد آصف نے بھی امپائر پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’کوئی شبہ نہیں ہے کہ ویرات کوہلی نے آج عمدہ بیٹنگ کی لیکن میرے مین آف دی میچ لیگ امپائر مین آف دی میچ ہیں۔‘
No doubt virat was outstanding today but my Man of the Match is Leg Umpire good job boss 👏👏#PakistanVsIndia #T20WorldCup2022
— Muhammad Asif (@MuhammadAsif26_) October 23, 2022
آصف نے مزید طنز کرتے ہوئے لکھا کہ ’اچھی جاب کی باس۔‘
واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ پاکستان اپنا اگلا میچ 27 اکتوبر کو زمبابوے کے خلاف کھیلے گی۔