اشتہار

ارشد شریف شہید کا دوبارہ پوسٹمارٹم ہوگا، اہلخانہ

اشتہار

حیرت انگیز

کینیا میں شہید پاکستان کے ہر دلعزیز سینیئر صحافی او اینکر ارشد شریف کے اہلخانہ نے ان کا دوبارہ پوسٹمارٹم کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق دو روز قبل کینیا مین پولیس کی گولی سے شہید پاکستان کے ہر دلعزیز سینیئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کا جسد خاکی وطن واپس آنے پر قومی پرچم میں لپیٹ کر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم پمز اسپتال میں کیا جائے گا، جس کے لیے سینیئر ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائیگا۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق بورڈ سینئرمیڈیکولیگل آفیسر کی سربراہی میں تشکیل دیا جائے گا، جس میں مختلف شعبہ جات کے سینئر ڈاکٹرز شامل ہوں گے۔

شہید کی نماز جنازہ اور تدفین کل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوگی۔

ارشد شریف کی بیوہ نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے کینیا کے صحافیوں نے بتایا ہے کہ ارشد شریف کو قتل کیا گیا ہے۔

جویریہ صدیق نے کہا کہ بتایا جائے کہ میرے شوہر کو ملک چھوڑنے پر کیوں مجبورکیا گیا، اگر آج ارشد شریف گیا ہے تو کل میری اور آپ کی باری ہے، قوم ارشد شریف کے لیے آواز اٹھائے۔

یہ بھی پڑھیں: ارشد شریف کے لیے آواز اٹھائیں، بیوہ کی اپیل

شہید کی بیوہ نے پاکستانی میڈیا سے یہ بھی اپیل کی کہ ہماری پرائیویسی کا خیال رکھا جائے، بچوں کی تصاویر نہ استعمال کریں، اس معاملے پر بڑوں سے بات کریں اور بڑوں کے انٹرویو کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں