اشتہار

ارشد شریف کو رانا ثنا اللہ سے خطرہ تھا، عمران اسماعیل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے دعویٰ کیا ہے کہ مرحوم صحافی ارشد شریف کو وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ سے خطرہ تھا۔

لاہور میں رہنما پی ٹی آئی علی زیدی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں عمران اسماعیل نے بتایا کہ دو بار ارشد شریف نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بتایا تھا کہ ان کی زندگی کو خطرہ ہے، حکومت نے دباؤ ڈال کر ارشد شریف کو دبئی سے نکلوایا۔

لانگ مارچ سے متعلق عمران اسماعیل نے کہا کہ عمران خان کا مقابلہ بلاول بھٹو سے کیا جا رہا ہے، ہمارے لانگ مارچ سے سندھ حکومت کی نیندیں اڑی ہوئی ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ 45 کروڑ روپے لانگ مارچ کو روکنے کے لیے مختص کیے گئے ہیں، رانا ثنا اللہ بہت جلد عمران خان سے معافی مانگنے والے ہیں۔

خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے حکومت مخالف لانگ مارچ کا اعلان کر دیا ہے۔ لانگ مارچ بروز جمعہ 28 اکتوبر لاہور کے لبرٹی چوک سے شروع ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں