اشتہار

عمران خان ارشد شریف کی وفات پر سیاست کر رہا ہے، وزیر اعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان مرحوم سینئر صحافی ارشد شریف کی وفات پر سیاست کر رہا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے جاری بیان میں کہا کہ عمران نیازی خطرناک کھیل کھیل رہا ہے، وہ ارشد شریف کی وفات پر سیاست کر رہا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ عمران نیازی ریاستی اداروں کی ساکھ پر حملے کر رہا ہے، وہ بے بنیاد الزامات لگانے کے بجائے صبر سے کام لے اور جوڈیشل کمیشن کے نتائج کا انتظار کرے۔

- Advertisement -

گزشتہ روز پشاور میں وکلا کنونشن سے خطاب میں عمران خان نے بتایا تھا کہ میں نے ارشد شریف سے کہا تھا ملک سے باہر چلے جاؤ، خبر ملی تھی کہ ارشد شریف کو مارنے لگے ہیں، ارشد شریف کے گھر کے باہر گاڑیاں کھڑی ہوتی تھیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ لوگ جو مرضی کہیں، مجھے پتا ہے کہ ارشد شریف کی ٹارگٹ کلنگ ہوئی ہے، مرحوم کی ضمیر کی کوئی قیمت نہ تھا اسی وجہ سے کوئی اسے خرید نہ سکا، ارشد شریف نے جان دے دی لیکن کسی کے سامنے نہیں جھکا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں