پاکستان تحریک انصاف کے کل شروع ہونے والے لانگ مارچ کے روٹ پر جماعت اسلامی پاکستان کا اعتراض سانے آگیا۔
لانگ مارچ کے روٹ پر مینار پاکستان گراؤنڈ میں جماعت اسلامی کا لیڈرشپ یوتھ کنونشن ہفتہ کو ہوگا۔ 30 اکتوبر کو امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق سمیت دیگر قائدین کنونشن سے خطاب کریں گے۔
جماعت اسلامی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یوتھ کنونشن کی پروموشن کے لیے جمعہ کے روز ریلی کا انعقاد ہوگا، تیاریوں میں رکاوٹ اور ممکنہ تصادم کے پیش نظر انتظامیہ لانگ مارچ کا روٹ تبدیل کرے۔
- Advertisement -
انہوں نے انتظامیہ سے روٹ تبدیل کرنے کے لیے درخواست دینے کا بھی فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے اچھا رسپانس نہ دیا جس پر جماعت اسلامی روٹ تبدیل کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کرے گی۔
ترجمان نے کہا کہ صوبائی وزرا کی ہدایت پر کنونشن کے بینرز اتارنا قابل مذمت ہے۔