اشتہار

ڈی ایس پی نواز رانجھا قتل کیس میں ملوث تمام ملزمان بری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ڈی ایس پی نواز رانجھا اور ان کے ڈرائیور کی ٹارگٹ کلنگ کے مقدمے میں ملوث تمام 6 ملزمان کو بری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں ڈی ایس پی نواز رانجھا قتل کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے ناکافی شواہد کی بنیاد پر تمام چھ ملزمان کو بری کردیا۔

کراچی کی سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔ بری ہونے والے ملزمان میں اشتیاق، شاکر، فیصل، ذاکرحسین، شفیق اور عرفان شامل ہیں۔

- Advertisement -

قبل ازیں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نے ملزمان اشتیاق اور عرفان کو عمر قید کی سزا سنائی تھی، سندھ ہائیکورٹ نے مقدمہ دوبارہ سننے کا حکم دیا تھا۔ جس پر اے ٹی سی میں دوبارہ مقدمہ چلایا گیا۔

عدالت نے دوبارہ دلائل سننے کے بعد تمام ملزمان کو مقدمے سے بری کردیا، پولیس کے مطابق ڈی ایس پی نواز رانجھا اور ان کے ڈرائیور کو سال2010 میں قتل کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ ملزمان نے 16 اگست 2010 کو تھانہ پریڈی کی حدود میں ڈی ایس پی نواز رانجھا کی گاڑی پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں نواز رانجھا اور ان کے ڈرائیور جہانگیر حسین جاں بحق ہوئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں