اشتہار

’مریم اورنگزیب عمران فوبیا میں مبتلا ہیں اپنا علاج کروائیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب نے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کو علاج کروانے کا مشورہ دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ مریم اورنگزیب عمران فوبیا میں مبلا ہیں وہ اپنا علاج کروائیں ان کی تمام کابینہ مجرم ہے جسے چور دروازے سے مسلط کیا گیا ہے۔

سابق وزیر نے کہا کہ امپورٹڈ سرکار پہلے سائفر کو جھٹلاتی رہی اور پھر خود ہی ڈرامائی انداز میں اسے تسلیم کرلیا ہے سائفر پر سیاست عمران خان نے نہیں امپورٹڈ سرکار نے کی تھی۔

- Advertisement -

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ نااہل سرکار نے ملک کو پتھروں کے زمانے میں دھکیلنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ترقی کرتی معیشت کو تباہ و برباد کرکے عوام پر مہنگائی کے پہاڑ توڑے گئے ہیں، عوام کا جینا دوبھر کرکے اب یہ چور ان کے غم و غصے سے نہیں بچ سکتے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں