اشتہار

عمران خان نے لاہور میں ’خاص ملاقات‘ کی خبروں کو مسترد کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے لاہور میں کسی ’خاص ملاقات‘ کی خبروں کو مسترد کر دیا۔

عمران خان نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے لکھا کہ لاہور میں کسی خاص ملاقات سے متعلق افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، لاہور اس لیے واپس گیا کیوں کہ وہ قریب تھا۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ پہلے سے طے کیا تھا کہ رات میں قافلہ آگے نہیں بڑھائیں گے، 6 ماہ سے صرف شفاف انتخابات کی تاریخ کا ایک ہی مطالبہ کیا ہے، اگر مذاکرات ہوئے بھی تو ایک ہی مطالبہ شفاف انتخابات کا ہوگا۔

- Advertisement -

اب سے کچھ دیر قبل اے آر وائی نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں سے لانگ مارچ سے متعلق مذاکرات شروع کر دیے جس کا دوسرا دور کل ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ حکومتی نمائندوں سے مذاکرات قریبی دوستوں کے ذریعے ہو رہے ہیں، اس میں صدر مملکت عارف علوی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

مذاکرات کاروں کی جانب سے درمیانی راستہ نکالنے کی کوششیں کی گئیں تاہم چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان لانگ مارچ مکمل کرنے کے حق میں ہیں۔ مذاکرات میں عام انتخابات کی تاریخ پر بات چیت ہو رہی ہے، مذاکرات کا دوسرا دور کل ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں