منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

زیتون کا تیل اور لیموں آپ کو بے شمار مسائل سے نجات دلا سکتے ہیں

اشتہار

حیرت انگیز

لیموں اور زیتون ایسے پھل ہیں جو بے شمار فوائد رکھتے ہیں، کیا آپ کو معلوم ہے کہ ان دونوں کو ملا کر آپ فائدوں کا خزانہ حاصل کرسکتے ہیں۔

لیموں اور زیتون کے تیل کا طاقتور امتزاج جسم سے زہریلے مادوں کو خارج کرنے اور صحت کو بہتر کرنے کے لیے بہترین ثابت ہو سکتا ہے، اس مکسچر کو پینے کے بعد آپ خود کو توانا اور تازہ محسوس کریں گے۔

لیکن لیموں اور زیتون کے تیل کا امتزاج اتنا طاقتور کیوں ہے؟

- Advertisement -

لیموں میں وٹامن سی، پوٹاشیئم، وٹامن بی 6، وٹامن اے، نیاسین، تھامین، رائبوفلاوین، وٹامن ای، فولیٹ، کاپر، کیلشیم، آئرن، پینٹوتھینک ایسڈ، زنک، پروٹین، میگنیشیم اور فاسفورس پائے جاتے ہیں۔ یہ غذائی اجزا لیموں کو دنیا کی صحت مند ترین غذاؤں میں سے ایک بناتے ہیں۔

قلبی مسائل

زیتون کے تیل کا استعمال آپ کو قلب سے جڑے کئی امراض سے تحفظ فراہم کرتا ہے، جبکہ لیموں کو زیتون کے تیل کے ساتھ ملا کر اس کے فوائد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

قبض

زیتون کے تیل میں لیموں کا رس شامل کر کے استعمال کرنے سے قبض جیسے مسائل سے نجات مل سکتی ہے، قبض کی صورت میں زہریلے مادے خون میں جذب ہو کر کئی امراض کا سبب بن سکتے ہیں۔

ان دونوں اجزا کے امتزاج میں اینٹی آکسیڈنٹ ہوتے ہیں جو زہریلے مادوں کو ختم کرنے، میٹابولزم کو بڑھانے اور خون کو صاف کرنے میں معاونت کرتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے اسے روزانہ صبح خالی پیٹ لیا جائے۔

گٹھیا

اس مکسچر کا صرف ایک چائے کا چمچ روزانہ صبح لینے سے اس میں موجود سوزش والی خصوصیات کی وجہ سے گٹھیا کے درد میں کافی افاقہ ہوتا ہے۔

پتھری

ناشتے سے کم از کم ایک گھنٹہ پہلے اس مرکب کو خالی پیٹ پینا پتھری سے نجات دلانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اسے صبح کا معمول بنا کر پتے، جگر اور گردے کو صحت مند حالت میں رکھا جاسکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں