منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

کراچی کے نجی اسکول میں 8 بچوں کی طبیعت خراب

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں واقع ایک نجی اسکول میں 8 بچوں کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی جنہیں بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق شہر قائد کے علاقے لیاری بغدادی میں واقع ایک نجی اسکول میں 8 بچوں کی طبیعت اچانک غیر ہوگئی اور وہ بیہوش ہوگئے جن کو بیہوشی کی حالت میں ہی اسپتال منتقل کیا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا جب کہ اہل علاقہ کے ساتھ زیر تعلیم بچوں کے والدین کی بڑی تعداد بھی وہاں جمع ہوگئی۔

- Advertisement -

پولیس اور ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق اسکول میں گیس اخراج کے باعث بچے بیہوش ہوئے ہیں، مبینہ طور پر گیس اسکول کے اندر جنریٹر سے لیک ہو رہی تھی، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے

گیس لیکیج کے باعث جن بچوں کی طبیعت خراب ہوئی ان میں دانش، زین، آمنہ، حاجرہ، حنان ادریس ودیگر شامل ہیں اور ان کی عمریں 7 سے 11 سال کے درمیان ہیں جنہیں سول اسپتال کی چائلڈ ایمرجنسی میں منتقل کردیا گیا ہے، اسپتال انتظامیہ کے مطابق 11 بچوں کو اسپتال کی چائلڈ ایمرجنسی منتقل کیا گیا ہے اور تمام بچوں کی حالت بہتر ہے۔

واقعے کے حوالے سے اسکول کے ایک طالبعلم نے بتایا کہ ہفتے کو اسکول میں پارٹی ہوئی تھی، اس کیلیے ہم نے جنریٹر نیچے رکھا تھا، آج جب کلاس لگی تو کئی بچے موجود تھے۔

طالبعلم کے مطابق آج صبح اچانک بچوں کی طبیعت خراب ہونا شروع ہوگئی اور 10 سے 12 بچے تھے جن کو الٹیاں ہونا شروع ہوگئیں۔

دوسری جانب واقعے کے بعد سوئی گیس، کرائم سین یونٹ اور محکمہ تعلیم کی ٹیم بھی نجی اسکول پہنچ گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں