جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

ٹی 20 ورلڈکپ: آسٹریلیا نے آئرلینڈ کو ہرادیا

اشتہار

حیرت انگیز

برسبین: آسٹریلیا نے گروپ ون کے اہم میچ میں آئرلینڈ کو 42 رنز سے شکست دیتے ہوئے دو قیمتی پوائنٹ حاصل کرلئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق برسبین میں کھیلے جارہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ گروپ ون کے میچ میں آسٹریلیا نے آئرلینڈ کو باآسانی 42 رنز سے ہراتے ہوئے گروپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔

آسٹریلیا کے 179 رنز ہدف کے تعاقب میں آئرش ٹیم137رنزتک محدود رہی، لورکان ٹکرکے شاندار71رنز بھی آئرلینڈ کو جیت نہ دلاسکے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ، پاکستان اب بھی سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے؟

آسٹریلیا کی جانب سے میکسویل،زیمپا،کمنز،اسٹارک نے2،2شکارکیے،اسی فتح کے ساتھ کینگروز نے گروپ ون میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

اس سے قبل آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،آسٹریلیا نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے جس میں سب سے اہم کردار کپتان ایرون فنچ کا رہا جنہوں نے 63 رنز کی اننگ کھیلی۔

ان کے علاوہ مارکس اسٹونس نے 35 ، مچل مارشل نے 28، ٹم ڈیوڈ نے 15 رنز بنائے، گلین میکسویل 13 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔

آئرلینڈ کی جانب سے بیری مک کارتھی 3 اور جوش لٹل نے 2 وکٹیں حاصل کیں، شاندار نصف سنچری پر ایرون فنچ کو پلیئرآف دی میچ قرار دیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں