اشتہار

ٹم ڈیوڈ سے متعلق سابق بھارتی کرکٹر نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

سابق بھارتی کرکٹر وسیم جعفر کا کہنا ہے کہ آستریلوی بیٹر ٹم ڈیوڈ بہترین کھلاڑی ہیں امید ہے وہ ورلڈ کپ میں آسٹریلوی اسکواڈ کے ساتھ رہیں گے۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں سپر 12 مرحلے میں گروپ ون میں پوائنٹس ٹیبل پر کیوی ٹیم انگلش ٹیم سے شکست کے باوجود 5 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔

انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف 20 رنز سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے۔

- Advertisement -

میزبان آسٹریلوی ٹیم بھی 5 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں لیکن ان کا رن ریٹ مائنس 0.304 ہے۔

سابق بھارتی کرکٹر وسیم جعفر نے شو ’بیٹ برکس سیون‘ میں گفتگو کرتے ہوئے آسٹریلوی جارح مزاج بیٹر ٹم ڈیوڈ کی حمایت کردی۔

انہوں نے کہا کہ آل راؤنڈر ٹم ڈیوڈ کی شمولیت دوسروں ٹیموں کے لیے خطرے کا باعث بن سکتی ہے۔

وسیم جعفر کا مزید کہنا تھا کہ ٹم ڈیوڈ مختلف پوزیشن میں کھیلتے ہیں جب انہیں موقع ملتے ہے تو وہ فنشر کا کردار ادا کرتے ہیں۔

سابق بھارتی کرکٹر کے مطابق رکی پونٹنگ بھی کہہ چکے ہیں کہ ٹم ڈیوڈ ورلڈ کپ جیتنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں کہ اور انہوں نے دنیا بھر کی لیگز میں بھی اپنی کارکردگی کا لوہا منوایا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں