اشتہار

خلیجی ممالک کیساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، آرمی چیف

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان خلیجی ممالک کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سلطنت عمان کے سفیر ڈاکٹر الشیخ محمد عمر احمد المرحون نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتِ حال پر بات چیت ہوئی۔ اس دوران مختلف شعبوں میں شراکت داری پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان خلیجی ممالک کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان عمان کے ساتھ تعلقات دوستانہ اور تاریخی اہمیت کے حامل ہیں، دونوں ممالک میں دفاع اور میری ٹائم سکورٹی میں تعاون کے فروغ کی بڑی صلاحیت ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا: ’یہ شراکت داری ہماری اسٹریٹجک پارٹنرشپ میں ایک لازمی عنصر بن سکتی ہے۔‘

عمانی سفیر نے سیلاب کی تباہی پر دکھ کا اظہار کیا اور متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی۔ سفیر نے علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو بھی سراہا۔ انہوں نے ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں