جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

میرا کوئی فیورٹ نہیں، آرمی چیف کی تعیناتی میرٹ پر ہونی چاہیے، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ میرا کوئی فیورٹ نہیں، آرمی چیف کی تعیناتی میرٹ پر ہونی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے انڈیپنڈنٹ اردو کو انٹرویو دیتے ہوئے آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق سوال پر کہا میرا کوئی فیورٹ نہیں، آرمی چیف کی تعیناتی میرٹ پر ہونی چاہیے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ نوازشریف اور آصف زرداری کو آرمی چیف کی تعیناتی نہیں کرنی چاہیے کیونکہ دونوں قوم کے مجرم ہیں۔

- Advertisement -

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ زندگی میں ہارنہیں مانی، سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ لانگ مارچ کامیاب نہ ہو، اگرمارچ کامیاب نہ ہوا تو کیا وہ سمجھتے ہیں میں اسلام آبادمیں رُک جاؤں گا۔

انھوں نے انٹرویو میں بتایا کہ میرا پورا منصوبہ تیار ہے، اُس کے بعد کیا کرنا ہے، جانا تو اسلام آباد ہے لیکن اس کے بعد کیا کریں گے؟یہ ابھی کسی کو نہیں بتارہا، چوروں سے اب اور کوئی مذاکرات نہیں ہوسکتے۔

حکومت سے مذاکرات کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ چوروں سے اب اور کوئی مذاکرات نہیں ہوسکتے۔

صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ پنجاب حکومت اورخیبرپختونخواحکومت تحلیل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟ جس پر عمران خان نے جواب میں کہا کچھ بھی کرسکتا ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں