جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

حلیم عادل شیخ کا شرجیل میمن کو جواب

اشتہار

حیرت انگیز

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کو جواب دے دیا۔

حلیم عادل شیخ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شرجیل میمن نے شہیدعزیز میمن اور اجےلالوانی کے قاتلوں کی حمایت کی، عزیز میمن، اجےلالوانی کےقاتل سندھ حکومت میں موجودہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت بتائےکتنےکمیشن ان شہدا صحافیوں کیلئے بنائے گئے؟ عزیزمیمن کو پیپلزپارٹی کا پیڈ مارچ بےنقاب کرنے پر قتل کیا گیا سندھ کےشہیدصحافیوں کےقاتل سی ایم ہاؤس میں پل رہےہیں۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ ارشدشریف نےشریف اور زرداری خاندان کی کرپشن بےنقاب کی شرجیل میمن اجرتی وزیر ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں