اشتہار

’شہباز شریف چور تھا تو عدالتوں میں ثبوت کیوں نہیں دیے؟‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ فارن فنڈنگ فتنے آپ روئیں، پیٹیں یا چیخیں یہی اب تو حقیقت ہے اگر شہباز شریف چور تھا تو عدالتوں میں ثبوت کیوں نہیں دیے؟

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فارن فنڈنگ فتنہ حکومت میں نہیں تو مارشل لا کا مطالبہ کرتا ہے لیکن فتنے کو اب بہت دیر ہوگئی ہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ نواز شریف کو آپ کی حکومت نے باہر جانے کی اجازت دی، اگر رانا ثنا اللہ قاتل تھا تو ہیروئن کیوں ڈال کر گرفتار کیا؟ ثبوت کہاں گئے ہیں؟

- Advertisement -

واضح رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے مریم نواز کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ آزادی مارچ کے مناظر دیکھ کر مریم کے پاپا کے پلیٹ لیٹس تیزی سےگر رہے ہیں۔

’نواز شریف اسٹبلشمنٹ سے اپنی ڈیل اور ہماری لڑائی چاہتا ہے‘

ان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ سرکار کے سائے میں میڈیا پر بدترین سنسر شپ عائد ہے، بے سروپا گفتگو کی براہِ راست نشریات نہایت شرمناک ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ عوام کے مسترد شدہ گروہ کو کھل کر پروپیگنڈہ کی اجازت ہے، ہر طرح کے وسائل کے استعمال کے باوجود انہیں بیانیے کا خریدار نہیں مل رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ پے درپے ہونیوالی پریس کانفرنسز،حقیقی آزادی مارچ کی کامیابی کاپیش خیمہ ہیں، آزادی مارچ ناکام ہے تو مجرموں کے حکمران گروہ کی کانپیں کیوں ٹانگ رہی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں