پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

شاہ رخ خان کی ’پٹھان‘ کیخلاف بائیکاٹ مہم شروع

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان کی ’پٹھان‘ کا ٹیزر ریلیز ہوتے ہی فلم کے خلاف سوشل میڈیا پر بائیکاٹ مہم شروع ہوگئی۔

رواں سال بالی وڈ فنکاروں کو سوشل میڈیا پر بائیکاٹ مہمات نے کافی نقصان پہنچایا۔ اس کی تازہ مثال عامر خان کی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ ہے جو خاطر خواہ کمائی نہ کر سکی۔

اس کے ساتھ اکشے کمار کی ’رکشہ بندھ‘ اور رنبیر کپور کی ’براہمسترا‘ بھی بائیکاٹ مہمات کا شکار بنی۔

- Advertisement -

شاہ رخ خان نے آج اپنے انسٹا گرام ہینڈل پر ’پٹھان‘ کا آفیشل ٹیزر جاری کیا جسے اب تک 20 لاکھ سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر تبصرے بھی جاری ہیں۔

’پٹھان‘ 25 جنوری 2023 کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی جس میں شاہ رخ خان کے ساتھ دپیکا پڈوکون اور جان ابراہم بھی نظر آئیں گے۔

دوسری جانب ٹوئٹر پر اس کے خلاف بائیکاٹ مہم بھی شروع ہوگئی جس میں کہا جا رہا ہے کہ اس فلم اور ٹائیگر سیریز میں کوئی فرق نہیں۔ کچھ لوگوں نے اسے ہریتھک روشن کی فلم ’وار‘ کی کاپی قرار دیا۔

ٹوئٹر صارفین کے خیالات ملاحظہ کیجیے:

https://twitter.com/mituldoshi3/status/1587690463527510017?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1587690463527510017%7Ctwgr%5E7e9e05cc8bfe653c3ce6e7e6716831e93377f4d3%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.koimoi.com%2F%3Fp%3D934843

https://twitter.com/KkkumarV/status/1587689816732635136?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1587689816732635136%7Ctwgr%5E7e9e05cc8bfe653c3ce6e7e6716831e93377f4d3%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.koimoi.com%2F%3Fp%3D934843

https://twitter.com/prpani90/status/1587689066900094977?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1587689066900094977%7Ctwgr%5E7e9e05cc8bfe653c3ce6e7e6716831e93377f4d3%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.koimoi.com%2F%3Fp%3D934843

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں