ممبئی: بالی وڈ کے ’بادشاہ‘ شاہ رخ خان کی سالگرہ کے موقع پر بیٹی و اداکارہ سہانا خان نے والد کے ساتھ بچپن کی تصویر شیئر کر دی۔
سہانا خان نے اپنے آفیشل انسٹا گرام ہینڈل پر اسٹوری کے ذریعے تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ اپنے بھائی آریان خان کے ہمراہ والد کو گالوں پر بوسہ دے رہے ہیں۔
اس یادگار تصویر کو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر مداحوں کی جانب سے شیئر کیا جا رہا ہے۔
- Advertisement -
یہ بھی پڑھیں: سہانا خان کی اپنی پاکستانی ہم شکل سے ملاقات
سہانا خان نے ایک اور اسٹوری میں شاہ رخ خان کی اگلے سال ریلیز ہونے والی فلم ’پٹھان‘ کا ٹیزر بھی شیئر کیا جسے کافی پسند کیا جا رہا ہے۔
سُپر اسٹار کی بیٹی بالی وڈ میں اپنے ڈیبیو کا انتظار کر رہی ہیں۔ انہیں پہلی بار فلم ساز زویا اختر کی آنے والی فلم ’دی آرچی‘ میں دیکھا جائے گا۔