جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

‘ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کا استعمال معاشرے کی بہتری کیلئے کیا جائے’

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: صدر پاکستان عارف علوی کا کہنا ہے کہ کمیونی کیشن ٹیکنالوجیز خاص طور پر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کا استعمال معاشرے کی بہتری کیلئے کیا جائے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق صدر پاکستان عارف علوی نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا اور نیشنل سیکورٹی اینڈ وار کورس کے شرکا سے خطاب کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت نے قومی سلامتی سے متعلق امور کے حوالے سے بات کی اسکے علاوہ کمیونی کیشن ٹیکنالوجیز کی تعلیم حاصل کرنے پر زور دیا۔

صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ بحیثیت قوم ہمیں اپنی سماجی اور ثقافتی اقدار کی حفاظت کرنی چاہیے اور کمیونی کیشن ٹیکنالوجیزخاص طور پر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کا استعمال معاشرے کی بہتری کریں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شرکا کو مخاطب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ شرکا خود کو تازہ ترین پیش رفت سے باخبر رکھیں اور آئی ٹی، کمیونیکیشن شعبے میں پیشرفت سےمکمل آگاہ رہے۔

آئی ایس پی آر کے صدر مملکت نے اس امر پر زور دیا کہ سوشل میڈیا کو غلط معلومات یا جعلی پروپیگنڈے کیخلاف اوزارکے طور پر استعمال کیاجائے۔

اپنے خطاب میں صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے قومی سلامتی سے متعلق امور پر روشنی ڈالی اور کہا کہ وہ پرامن اورخوشحال پاکستان کےلئےسخت محنت کریں۔

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں