تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ، آئی جی پنجاب کا سخت نوٹس

وزیرآباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کنٹینر پر ہونے والی فائرنگ پر آئی جی پنجاب نے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آرپی او گجرات سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

آئی جی پنجاب نے ڈی پی او گجرات کو فوری موقع پر پہنچنے کی ہدایت کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے انکوائری کی جائے اور فائرنگ کرنیوالے ملزمان کو جلد کٹہرے میں لایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: حقیقی آزادی مارچ میں کنٹینر کے قریب فائرنگ ، عمران خان زخمی

فائرنگ کے نتیجے میں سینیٹر فیصل جاوید، پی ٹی آئی کے رہنمااحمد چٹھہ اور پی ٹی آئی عہدیدار راشد بھی زخمی ہوئے ہیں۔

ادھر وزیر اعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی نے بھی عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

چوہدری پرویزالٰہی نے اپنے بیان میں کہا کہ فائرنگ کا واقعہ ناقابل برداشت ہے، فائرنگ میں ملوث ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائےاورزخمی افراد کو علاج معالجےکی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

Comments

- Advertisement -