اشتہار

عمران خان کو لاہور منتقل کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر آباد: حقیقی آزادی مارچ کنٹینر پر فائرنگ سے زخمی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو لاہور منتقل کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل اسد عمر نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ فائرنگ کے نتیجے میں عمران خان کو پیر میں ایک گولی لگی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوئے۔

اسد عمر نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو فوری طور پر لاہور شوکت خانم منتقل کیا جارہا ہے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں:  عمران خان کو دونوں ٹانگوں میں گولیاں لگیں، یاسمین راشد

اے آر وائی نیوز سے خصوص گفتگو میں اسد عمر نے بتایا کہ فائرنگ سے ہمارے چھ افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں سینیٹر فیصل جاوید، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل،احمد چٹھہ، منیجر راشد زخمی ہوئے۔

زخمیوں میں احمد چٹھہ اور منیجر راشد شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ شوکت خانم میں عمران خان کے لئے خصوصی کمرہ تیار کردیا گیا ہے اور ان کے علاج کے لئے چار رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے، میڈیکل بورڈ کی سربراہی ڈاکٹر فیصل سلطان کرینگے۔

ادھر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ پارٹی چیئرمین عمران خان کو دونوں ٹانگوں میں گولیاں لگی ہیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم پر وزیر آباد میں حقیقی آزادی مارچ کے دوران مسلح شخص کی جانب سے اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ کنٹینر پر دیگر رہنماؤں کے ساتھ موجود تھے۔ فائرنگ سے 6 افراد زخمی ہوئے جبکہ ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں