اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

نواز شریف اور مریم کی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی مذمت

اشتہار

حیرت انگیز

مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر قاتلانہ حملے کی مذمت کی ہے۔

نواز شریف نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں لکھا کہ عمران خان اور ساتھیوں پر فائرنگ کی مذمت کرتا ہوں، زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔

پارٹی کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے بیان میں لکھا کہ عمران خان پر فائرنگ کی مذمت کرتی ہوں۔ دعا ہے اللہ تعالیٰ ان سمیت تمام زخمیوں کو صحت دے۔

اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹوئٹ کیا کہ عمران خان پر فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، میں نے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا: ’پی ٹی آئی چیئرمین و دیگر زخمیوں کی صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں۔ وفاق پنجاب حکومت کو سکیورٹی اور تفتیش کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔ ہماری ملکی سیاست میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہونی چاہیے۔‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں