کراچی : قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان پر حملے کی سازش وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی۔
تفصیلات کے قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کل کا واقعہ واضع طور عمران خان کی جان لینے کا منصوبہ تھا، جس کی سازش وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی۔
حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ رانا ثناء نے اجرتی قاتلوں سے سرانجام دیا، بغیر دیر کیے ویڈیو بیان کس نے جاری کرایا؟
قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی نے کہا کہ ملک اور قوم کی حقیقی آزادی کیلئے عمران خان نے پہلی گولی خود کھائی۔
یاد رہے گذشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے تھے ، وزیرآباد میں لانگ مارچ کے کنٹینر پر فائرنگ میں ان کے ٹانگ پرگولی لگی۔
فائرنگ میں ایک پی ٹی آئی کارکن جاں بحق جبکہ فیصل جاوید،عمران اسماعیل سمیت چودہ افراد زخمی ہوئے تھے۔