اشتہار

’ایک منظم سازش کرکے عمران خان کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ ایک منظم سازش کرکے عمران خان کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی وزیر روز آکر پریس کانفرنس کررہے ہیں عینی شاہد موجود ہیں ایک سے زائد جگہوں سے فائر آئے ایک منظم سازش کرکے عمران خان کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ ’قوم جانتی ہے تم جھوٹ بول رہے ہو یہ کپتان کے خلاف سازش تھی یہ پاکستان کے خلاف سازش تھی۔‘

- Advertisement -

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ’زندگی میں اتنا غمگین نہیں ہوا جتنا اعظم سواتی کو فون کرکے ہوا چیف جسٹس صاحب آپ سے یہ قوم سوال کررہی ہے ساری قوم کو نظر آرہا ہے کس طرح بنیادی حقوق پامال کیے جارہے ہیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’قوم چیف جسٹس سے انصاف کے حصول کا مطالبہ کررہی ہے ریاست کی عزت کرنا سب کی ذمہ داری ہے جس طرح قوم جاگی ہوئی ہے کامیابی قوم کو ہی ملے گی۔‘

اسد عمر نے مزید کہا کہ ’جس طرح قوم جاگی ہوئی ہے کامیابی قوم کو ہی ملے گی عمران خان کہتے ہیں کہ ہم نے دنیا کے سامنے اپنے اداروں کا دفاع کرنا ہے۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں