اشتہار

ہم جنگ نہیں چاہتے، قوم عمران خان کے ساتھ ہے، شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

سینیئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہم کسی سے بھی جنگ نہیں چاہتے ہیں اس وقت پوری قوم عمران خان کے ساتھ ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق شیخ رشید نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی سے جنگ نہیں بلکہ پاکستان کی ترقی چاہتے ہیں، جو شخص ریاست مدینہ کی بات کرتا ہے اس کیلیے مذہبی انتہا پسندی کی بات کرنا غلط ہے، ہم عمران خان کیساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ابھی اسپتال سے ڈسچارج ہو رہے ہیں، وہ آج میڈیا سے بھی بات کریں گے جس میں وہ انہیں ایکسپوز کریں گے، عمران خان عظیم الشان تاریخی لانگ مارچ کیلیے براہ راست راولپنڈی آرہا ہے، وہ 10 سے 15 دنوں میں راولپنڈی آجائیں گے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں دروازے بند نہیں ہوتے لیکن قوم نے 13 پارٹیوں کی سیاست کو دفن کر دیا ہے، ہر روز ہم پر کیس بن رہے ہیں اس کے باوجود عمران خان نے9 میں سے7 سیٹیں جیتی ہیں، کل شہباز شریف کے چہرے سے رنگ اڑے ہوئے تھے، اب مذہبی انتہا پسندی کی بات کرنیوالے بھی ڈر گئے ہیں۔

سینیئر سیاستدان نے مزید کہا کہ یہ حکمران نا اہل اور نالائق ہیں جو ناکام ہوگئے ہیں، ان چور اور ڈاکوؤں نے اپنے کیسز ختم کرالیے اب پوری قوم کا مطالبہ ایک ہی ہے الیکشن کرائے جائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں