اشتہار

لانگ مارچ روکنے کیلیے اسلام آباد پولیس نے پلان تبدیل کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کے لیے اپنا نرمی کا پلان مؤخر کر دیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس نے ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں بتایا کہ سندھ پولیس اور ایف سی کی نفری واپس اسلام آباد طلب کی جا رہی ہے، اگلے 2 ہفتوں میں عوام کو ممکنہ درپیش مشکلات پر معذرت خواہ ہیں۔

پولیس نے کہا کہ حالات کے پیشِ نظر عوام کو رکاوٹیں درپیش آ سکتی ہیں، تاحال اسلام آباد کے تمام راستے آمد و رفت کے لیے کھلے ہیں۔

- Advertisement -

اب سے کچھ دیر قبل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ منگل کو وزیر آباد سے لانگ مارچ کا دوبارہ آغاز کرنے جا رہے ہیں۔

پریس کانفرنس میں عمران خان نے کہا کہ جہاں مجھے گولیاں لگیں وہیں سے میرا مارچ دوبارہ شروع ہوگا، ہمارا لانگ مارچ 10 سے 15 دن میں پنڈی پہنچے گا، میں خود پنڈی آؤں گا، پورے پاکستان سے لوگ آئیں گے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ 3 دن ہوگئے، پنجاب حکومت ہماری ہے لیکن اس کے باوجود ہم ابھی تک ایف آئی آر نہیں کٹوا پائے، میں کہہ رہا ہوں کہ 3 لوگ ملوث ہیں، مجھے یقین ہے کہ ان 3 لوگوں نے یہ سب کچھ کیا ہے، یہ میرا حق ہے کہ تفتیش ہو جس سے سب پتا چل جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں