جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

نامور فرانسیسی اداکارہ نے اسلام قبول کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

فرانس سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ مرین الہیمر نے اسلام قبول کرلیا۔ انہوں نے عمرے کی سعادت بھی حاصل کرلی۔

مرین الہیمر نے اپنے انسٹا گرام ہینڈل پر عمرہ ادائیگی کی تصاویر شیئر کیں اور ساتھ ہی ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی جس میں وہ کلمہ شہادت پڑھ رہی ہیں۔

انسٹا گرام پوسٹ میں مرین الہیمر نے لکھا کہ یہ دن میری زندگی کے سب سے زیادہ خوشی والے لمحات ہیں، میں نے کچھ ماہ قبل ہی اسلام قبول کیا۔

مرین الہیمر نے کہا کہ اسلام قبول کرنے کا فیصلہ میرے دل اور دماغ نے کیا، میں اپنے پیشہ ورانہ اور نجی زندگی کے معاملات پر دوبارہ غور کر رہی ہوں۔

یاد رہے کہ مرین الہیمر کے انسٹا گرام پر 10 لاکھ 50 ہزار سے زیادہ فالوورز ہیں۔ وہ دیگر فنکاروں کی طرح سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں۔

اسلام قبول کرنے اور عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مرین الہیمر کو دنیا بھر سے مسلمان مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں