چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے وزیراعلیٰ سندھ کو بااختیار بلدیاتی نظام منظوری کی ہدایت دیدی۔
پیپلزپارٹی نے بلدیاتی ترمیمی بل کا مسودہ ایم کیو ایم پاکستان کے سامنے رکھ دیا ہے۔ پیپلزپارٹی بلدیاتی اداروں کے سربراہ میئرکراچی بنانے پر راضی ہو گئی ہے۔ نئے بل کے مطابق کےڈی اے، واٹربورڈ، ایم ڈی اے کا سربراہ میئر کراچی ہو گا۔
پیپلزپارٹی بلدیاتی اداروں سے تعلیمی ادارے اور اسپتال بھی واپسی کرنےکو تیار ہے۔ وبائی امراض اسپتال، تعلیمی ادارے، بلدیاتی ادارے بھی واپس کےایم سی کو ملیں گے۔
بلدیاتی اداروں کے پہلے اجلاس کے ایک ماہ بعد صوبائی فنانس کمیشن تشکیل دینا ہو گا۔ صوبائی فنانش کمیشن کا نیا فارمولہ بھی طے کر لیا گیا ہے۔