جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی کی سازشوں کے خلاف پی پی، ایم کیو ایم ایک پیج پر ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ ملک کے خلاف پی ٹی آئی کی سازشوں کے خلاف پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم ایک پیج پر ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کا مرکزی وفد خصوصی دعوت پر وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچا اس موقع پر مختلف امور پر گفتگو کی گئی۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ایم کیو ایم اداروں کے خلاف پی ٹی آئی کی تقاریر پر حکومت کے ساتھ کھڑی ہے ان کے تحفظات دور کرنے پر بات چیت ہورہی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ہماری ترجیح ہے کہ کراچی، حیدرآباد سمیت سندھ کا ہر شہر ترقی کرے، سندھ کے 20 فیصد علاقوں میں آج بھی ڈی واٹرنگ کا کام ہورہا ہے۔

’حملہ ڈرامہ فلاپ ہونے کے بعد بھی بھٹکتی روح کو چین نہیں‘

اس سے قبل شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کا مقصد صرف گمراہ کن پروپیگنڈہ کرنا ہے حملہ ڈرامہ فلاپ ہونے کے بعد بھی بھٹکتی روح کو چین نہیں ہے 2 دن بعد ہونے والا مارچ بھی لانگ نہیں شارٹ ہی ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ پنڈی اسلام آباد کا امن خراب کرنے کی ہر سازش ناکام بنائی جائے گی عمران خان اور اس کا نااہل ٹولہ عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھےلگا رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں