تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

امریکا میں مڈٹرم الیکشن، ایوان نمائندگان میں ریپبلیکنز کی ڈیموکریٹس پر برتری

امریکا میں ہونے والے مڈٹرم الیکشن میں ایوان نمائندگان میں ری پبلیکنز نے 207 نشستیں حاصل کرکے برتری حاصل کرلی ہے ڈیموکریٹس نے 188 نشستیں جیتیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا میں 8 نومبر کو ہونے والے مڈٹرم الیکشن میں ری پبلیکنز نے 207 نشستیں حاصل کرکے ڈیموکریٹس پر برتری حاصل کرلی ہے، ڈیموکریٹس نے 188 نشستیں جیتی ہیں۔

مڈٹرم کے لیے سینیٹ میں دونوں جماعتوں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا، ری پبلیکنز نے 49 جب کہ ڈیموکریٹس نے 48 نشستیں حاصل کیں، جارجیا میں سینیٹ نشست پر دوبارہ الیکشن ہوگا۔

امریکی صدر جو بائیڈن انتخابی نتائج سے مطمئن ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ سرخ لہر نظر نہیں آئی، کل الیکشن کا دن جمہوریت کے لیے اچھا تھا، عوام نے ووٹ پر اعتماد کا اظہار کیا۔

دوسری جانب سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وسط مدتی انتخابات میں ووٹنگ مشین خراب ہونے کو دھاندلی قرار دے دیا۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مڈٹرم الیکشن نتائج رپورٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیلیے ایک مایوس کن رات رہی جو 2024 کے صدارتی انتخابات میں دوبارہ اقتدار حاصل کرنے کی امید لگائے بیٹھے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق تین ریاستوں جارجیا، نیویڈا اور اریزونا میں دوبارہ انتخابات فیصلہ کن ثابت ہوں گے اور اس کے بعد ہی ایوان پر کسی جماعت کے مکمل کنٹرول کا فیصلہ ہوگا ۔

Comments

- Advertisement -