اشتہار

ارشد شریف قتل کیس، تصویریں نشر کرنے کا مقصد کیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ارشد شریف قتل کیس میں ایک نجی چینل کے اینکر نے اپنے پروگرام میں تصویریں نشر کر کے صحافتی اقدار کی دھجیاں اڑا دیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایک نجی چینل کے اینکر نے شہید ارشد شریف کے قتل کیس کے حوالے سے اپنے ایک پروگرام میں تصویریں نشر کرکے صحافتی اقدار کی دھجیاں اڑا دیں اور یہ بھی نہ سوچا کہ اس سے ارشد شریف کے بچوں اور اہل خانہ پر کیا گزر رہی ہوگی۔

شہید ارشد شریف کی والدہ نے پوسٹ مارٹم رپورٹ کیلیے ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے، انہیں پوسٹ مارٹم رپورٹ آج ملنا تھی۔

- Advertisement -

اے آر وائی نیوز کے پاس بھی اس حوالے سے معلومات ہیں لیکن چینل انتظامیہ خبر چلانے سے پہلے مصدقہ دستاویز کا انتظار کر رہی ہے۔

گزشتہ روز یہ تصاویر نشر ہونے پر سوالات اٹھ گئے ہیں کہ نجی چینل کے اینکر کے پاس تصویریں کہاں سے آئیں؟ ان تصویریں کے نشر کرنے کا مقصد کیا ہے؟

 

وزیراعظم نے بھی اس حوالے سے تحقیقاتی کمیشن کیلیے سپریم کورٹ کو درخواست کر رکھی ہے، اگر ارشد شریف کی تصویریں پیش کرنا ہی تھیں تو اس تحقیقاتی کمیشن میں پیش کی جانی چاہیے تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں