اشتہار

بھارتی امیدوں پر پانی پھیرنے والے ایلکس ہیلز نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی امیدوں پر پانی پھیرنے والے انگلینڈ کے جارحانہ بلے باز ایلکس ہیلز کا اہم بیان آگیا۔

بھارت کے خلاف سیمی فائنل میں ایلکس ہیلز نے 47 گیندوں پر 86 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی جبکہ کپتان جوس بٹلر نے بھی 49 گیندوں پر 80 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر 10 وکٹوں سے شاندار فتح حاصل کی۔

میچ کے بعد ایلکس ہیلز کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ دوبارہ ورلڈکپ کھیلوں گا پھر جب موقع ملا تو یہ بہت زبردست احساسات ہیں۔

بھارت کو عبرتناک شکست، سوشل میڈیا پر دلچسپ میمز کی بھرمار

- Advertisement -

واضح رہے کہ ایلکس ہیلز کو 2019 کے ورلڈکپ سے ڈراپ کر دیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے سخت محنت کر کے ٹیم میں ایسی واپسی کی کہ سب کو حیران کر دیا۔

دائیں ہاتھ کے بلے باز نے نہ صرف ورلڈکپ میں زبردست بیٹنگ کی بلکہ پاکستان کے خلاف 7 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں